جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ تعیناتی سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر ابھرے گا: بلاول

جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ تعیناتی سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر ابھرے گا: بلاول

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک کے سپریم کورٹ میں تعیناتی سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر ابھرے گا۔

بلاول بھٹو  نے جسٹس عائشہ ملک کیلئے  نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند ہو گا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو عدالت عظمیٰ میں تعینات کیاجائے  گا جس سے اقوام عالم میں ملک کا مثبت امیج ابھر ے گا۔

پی پی چئیر مین  نے کہا  کہ جسٹس عائشہ کی ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں ترقی  مستقبل میں خواتین کی ترقی کے نئے امکانات پیدا کرے گی،  یہ خواتین کے مساوی حقوق کی جانب بڑا قدم ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز  اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے بھی  اپنی ٹویٹ میں ہارورڈ لاء اسکول سے فارغ التحصیل جسٹس عائشہ ملک کو  مبارکباد دیتے ہوئےپاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

سفارت خانے نے لکھا کہ ہم جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں نامزدگی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک جنہوں نے اپنا ایل ایل ایم ہارورڈ لاء سکول سےمکمل کیا ،سپریم کورٹ  آف پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون جج  بنیں گی۔

مصنف کے بارے میں