کراچی: یو اے ای جانیوالے 36 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

کراچی: یو اے ای جانیوالے 36 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر  مختلف فلائٹس سے یو اے ای جانے والے36 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ان کو  بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا۔

ائیر پورٹ  حکام کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتے کے روز دبئی جانے والے 36 مسافروں کو کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ ان  تمام مسافر وں نے مختلف پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات  روانہ ہونا تھا تاہم  ان کی پروازوں سے چار گھنٹے قبل ائیرپورٹ پر  ٹیسٹ کروائے گئے۔ ان کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں سفر کرنے سے روک دیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق متاثرہ مسافروں کو اب قرنطینہ کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  ملک میں ایک بار پھر کورونا  کیسز  بڑھنے لگے ہیں جس کے بعد پانچویں لہر  نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مثبت  کیسز کی شرح2.89فیصد تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ  اس وقت 629 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں