وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ہم منصب کو 9 جنوری کو جنیوا کانفرنس میں شرکت کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ہم منصب کو 9 جنوری کو جنیوا کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد :  وزیراعظم شہباز شریف  نے  کویتی ہم منصب  کو  9 جنوری کی جنیوا  کانفرنس میں شرکت کی دعوت د یدی ۔  

وزیراعظم شہباز شریف اور کویتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، کویت کے وزیر اعظم نے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں  سے نمٹنے کیلئے  پاکستان کے عزم اور  اقدامات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، دونوں وزراء اعظم  نے  مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، محنت اور دیگر اہم شعبوں میں روابط قائم کرنے پر زور دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف  نے صحت، سکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں پاکستانی افرادی قوت کی بھرتی کے لیے کویت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا جبکہ کویت کے  وزیر اعظم نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں