معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کر گئے

معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کر گئے

 معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال کر گئے۔

مولانا احترام الحق تھانوی  کے بیٹے محتشم الحق کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین ایٹلانٹا میں کی جائے گی ،خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا احترام الحق تھانوی کینسر کے علاج کیلئے 6 ماہ سے امریکا میں مقیم تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے عالم دین مولانااحترام الحق تھانوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ، چودھری پرویز الہیٰ نے  مولانااحترام الحق تھانوی کی دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ، ان کا کہنا تھا کہ مولانااحترام الحق تھانوی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا ۔ 

 
 
 
 


 
 

مصنف کے بارے میں