وزیر اعلیٰ پنجاب نے فلار ملز کیلئے گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ دوگنا کر دیا

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے فلار ملز کیلئے گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ دوگنا کر دیا

اسلام آباد: گندم اور آٹے کے بحران کے خاتمے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویر الٰہی نے فلار ملز کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر  دوگنا  کر دیا۔


وزیراعلیٰ پنجاب   چودھری پرویزالٰہی نے سرکاری آٹے کی فروخت کے مقامات میں بھی اضافہ کردیا ،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  صوبے بھر میں روزانہ کی بنیاد پر   10کلو آٹے کے 18 لاکھ40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے مزید کہا کہ پیر سے فلار ملوں کو ان کے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کی جائےگی ، ان کا کہنا تھا کہ  سرکاری کوٹہ بڑھنے سے نجی گندم اور  آٹے کی قیمتوں میں کمی آئےگی۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں