وزیراعظم شہباز شریف ڈونرز کانفرنس کی صدارت کیلئے جنیوا روانہ ہوگئے

وزیراعظم شہباز شریف ڈونرز کانفرنس کی صدارت کیلئے جنیوا روانہ ہوگئے

اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف ڈونرز کانفرنس کی صدارت  کیلئے  آج جنیوا روانہ  ہوگئے ۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 09 جنور  ی کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے، وزیر اعظم کے وفد میں وزیر خارنہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار  وزیر براۓ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وزیراطلاعات و نشریات  مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستا نی وفد کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک  پیش کرے گا، اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا،کانفرنس میں اعلی افتتاحی اجلاس کے بعد باضابطہ طور پر تعمیر نو اور سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی میں شراکت کی دستاویز کا آغاز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی ترجمان ایستھر پیریز روئز  نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس خاص طور پر  پاکستان کیلئے منعقد کی جارہی ہے۔