پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل ہو گا ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں ، اس موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے متوازن ٹیم میدان میں اتاریں اور سیریز جیتنے کی کوشش کریں ۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے اسے ہرانا آسان کام نہیں ہے ، سیریز میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز کھیلے جائیں گے ۔

مصنف کے بارے میں