مولانا عبدالغفور حیدری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر گفتگو

مولانا عبدالغفور حیدری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر گفتگو

لاہور: پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سیاستدانوں کے رابطے تیز ، جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر گفتگو کی گئی ۔

ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری نے چوہدری شجاعت حسین سے اُن کی خیریت دریافت کی اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں گالی کلچر کو فروغ دیا ۔

اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی اور جنرل الیکشن بھی دور تک نظر نہیں آرہے ۔

مصنف کے بارے میں