پی ٹی آئی چھوڑنے والے رکن اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ

پی ٹی آئی چھوڑنے والے رکن اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا فیصلہ کرنے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ہے ۔

ناصر خان موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ میرے حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور شکر ہے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں اسلام آباد میں ہوں۔

اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے چند دن قبل سیاست چھوڑ اپنی خیر منانے کا میسج بھیجا تھا ، محمود خان کے میسج کے علاوہ مجھے کسی نے دھمکی نہیں دی تھی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ناصر موسیٰ زئی نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی سے ملاقات کی تھی اور جلد جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔

مصنف کے بارے میں