دنیا بھر کے مشہور فٹبالر زپاکستان پہنچ گئے

دنیا بھر کے مشہور فٹبالر زپاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: دنیا بھر سے بین الاقوامی فٹ بالرز پاکستان پہنچ گئے جس میں برازیل کے رونالڈینو،روبرٹوکارلوس سمیت سات فٹ بالر آسلام آباد پہنچ ہیں،یہ بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان میں دونمائشی فٹ بالر میچز میں حصہ لیں گئے

پاکستان میں کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم سے پہلے فٹ بال کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا آنا ایک بڑی خوشی آگئی، فٹبال فینز کے لیے اچھی خبر ہے کہ برازیلین فٹبالر رونالڈینو، روبرٹو کارلوس، رائن گگز، رابرٹ پائرز، فرانسس نکلولس اینلکا، جارج بوٹنگ، ڈیوڈ جیمز پر مشتمل 7انٹرنیشنل آئیکون کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔کھلاڑی کچھ گھنٹے اسلام آباد قیام کے بعد کراچی پہنچیں گے۔

کھلاڑی خصوصی طیارے سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچے ہیں، پہلا میچ آج کراچی میں ہاکی کلب آف پاکستان میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اتوار کو لاہور میں ہوگا۔یہ میچز سیون اے سائیڈ ہیں، ایک ٹیم رونالڈینو کی ہوگی جبکہ دوسری کی قیادت رائن گگز کریں گے۔

پاکستان میں فٹ بال کو پسند کرنے والے بے پنا ہ لوگ ہیں  اورکافی پرجوش ہیں اور ٹکٹ کے حصول کے لیے خوب بھاگ دوڑ کر رہے ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں