جنرل (ر) راحیل شریف خصوصی طیارے پرسعودی عرب سے پاکستان پہنچ گئے

جنرل (ر) راحیل شریف خصوصی طیارے پرسعودی عرب سے پاکستان پہنچ گئے

لاہور :سعودی عر ب میں قائم اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ (ر) جنرل راحیل شریف خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سابق سربراہ اور اسلامی عسکری اتحاد کے چیف کمانڈر جنرل راحیل شریف خصوصی طیارے سے سعودی عرب سے لاہور آئے ہیں۔

سابق آرمی چیف کی لاہور آمد پر سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے تھے جنرل راحیل اولڈ ٹرمینل سے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوئے ہیں ان کے سامان میں صرف ایک سوٹ کیس تھا۔ راحیل شریف کے ہمراہ سعودی عرب کے کچھ شہری بھی آئےہیں۔

جنرل راحیل شریف چند دن پاکستان میں قیام کے بعد سعودی عرب روانہ ہوجائیں گئے۔ تاہم طیارہ رات کو واپس چلا گیا،کہا جا رہا کہ جنرل راحیلبین الاقوامی فٹ بالرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں