ملتان:گورنمنٹ ایمرسن کالج کے3پروفیسر ز ٹریفک حادثے میں جا ں بحق

ملتان:گورنمنٹ ایمرسن کالج کے3پروفیسر ز ٹریفک حادثے میں جا ں بحق

ملتان : گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے تین پروفیسرز راولپنڈی کے قریب حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔پروفیسرز اساتذہ کنونشن میں شرکت کےلئے مری جا رہے تھے کہ چکری کے قریب ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق  ملتان سے تعلق رکھنے والے تین پروفیسرز جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے پروفیسرز میں پی پی ایل اے ملتان ڈویژن کے صدرپروفیسر راؤ ذوالفقار،پروفیسر رانا دلشاد اور پروفیسر راؤظفر اقبال   شامل  ہیں جبکہ کبیر والا کے اسسٹنٹ پروفیسر شیخ رمضان شدیدزخمی ہوگئے جنہیں پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا  ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر کار ڈرائیو رکو نیند آجانے کے باعث پیش آیا ،تینوں پروفیسرز کی موت کی اطلاع ملتے ہیں ملتان کے اساتذہ سمیت طلبا صدمے سے دوچار ہوگئے ۔

مصنف کے بارے میں