جنوبی بحیرہ چین میں امریکی سرگرمیاں، چینی جہاز اور طیارے روانہ

جنوبی بحیرہ چین میں امریکی سرگرمیاں، چینی جہاز اور طیارے روانہ

بیجنگ:چین نے جنوبی بحیرہ چین میں امریکی سرگرمیوں کے جواب میں فوجی جہازوں اور لڑاکا طیاروں کو بھیج دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی رویہ نے چینی قوانین اور متعلقہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے، امریکہ نے امن، سلامتی اور متعلقہ سمندری حدود میں رکاوٹ اور چینی جزائر پر سہولتوں اور اہلکار کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

چین کی جانب سے قومی اقتدار اور سلامتی کی حفاظت کے لئے تمام ضروری ذرائع کا استعمال کیا جائے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے میڈیا کی جانب سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین نے جنوبی بحیرہ چین میں امریکی سرگرمیوں کے جواب میں فوجی جہازوں اور لڑاکا طیاروں کو بھیجا ہے ۔امریکی رویہ چینی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

امریکہ نے امن، سلامتی اور متعلقہ پانی کے آرڈر میں رکاوٹ اور چینی جزائر پر سہولیات اور اہلکار کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔چین نے اپنی سلامتی و استحکام کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام کیا ہے کیونکہ یہ معاملہ اس وقت سنجیدگی سے سیاسی اور فوجی مداخلت کا متقاضی ہے۔امریکہ اگر نیوی گیشن آزادی کی بنیاد پر وہاں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے تو چین کیوں نہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ آسیان ممالک سے مل کر چین نے جنوبی چین سمندر کی صورت حال کو بہتر بنایا ہے۔ چین کی جانب سے قومی اقتدار اور سلامتی کی حفاظت کے لئے تمام ضروری ذرائع کا استعمال کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں