عبدالستار ایدھی ملک اور قوم ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے سرمایہ تھے: وزیراعظم

عبدالستار ایدھی ملک اور قوم ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے سرمایہ تھے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے انسانیت دوست عبدالستار ایدھی کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ ملک اور قوم ہی نہیں بلکہ انسانیت کے لئے بھی سرمایہ تھے کیونکہ ایدھی نے اپنی زندگی خدمت خلق کے لئے وقف کر دی تھی اور رنگ و نسل یا ذات مذہب کا فرق نہیں دیکھا بلکہ ہر انسان کو بطور انسان کے اشرف المخلوقات کے مقام پر رکھا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے لوگوں کی خدمت کرنے کو سعادت سمجھا اور اسی کردار کی بدولت آج دنیا بھر میں ایدھی صاحب کی قدر و منزلت ہے۔

یاد رہے دکھی انسانیت کے مسیحا اور مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔ عبدالستار ایدھی پاکستان کی وہ شخصیت تھے جنہیں کئی مرتبہ نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کیا گیا۔ انہوں نے گاندھی امن ایوارڈ اور یونیسکو مدن جیت سنگھ پرائز سمیت متعدد ایوارڈ حاصل کئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں