امریکی ایٹمی بجلی گھروں پر سائبر حملے

امریکی ایٹمی بجلی گھروں پر سائبر حملے

واشنگٹن:امریکہ کےاکثر  ایٹمی بجلی گھروں پر گزشتہ دو ماہ میں  کئی بار سائبر حملے عمل میں لائے جا چکے ہیں۔
امریکی خفیہ ایجنسی کے حکام کے مطابق رواں برس مئی اور جون کے مہینوں کے دوران امریکی ایٹمی بجلی گھروں پرکئی بار سائبر حملے کیے گئے ہیں ۔ انکے مطابق امریکہ کے ایٹمی بجلی گھروں کو اس طرح باربار سائبر حملوں کا نشانہ بنایا جانا کوئی معمولی بات نہیں بلکہ انتہائی خطرناک ہے ۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ہیکرز نے جوہری بجلی گھر چلانے والی کمپنیوں کے انجینیئرزکو نوکری کیلئے وائرس زدہ ای میلز بھیجیں جن میں ایسے کوڈز شامل تھے جن کے ذریعے وہ انکے کمپیوٹرز تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے تھے اس کے علاوہ وہ انکے کمپیوٹرز کی میپنگ بھی کر سکتے تھے۔
سائبر حملے کا نشانہ بننے والے ایک بجلی گھر کو بنانے والی کمپنی کی ترجمان جینی ہیگمین نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ انکے مطابق سائبر حملوں سے اٰیٹمی بجلی گھروں کی آپریشنل سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں انڈسٹریل نیٹ ورک میں مداخلت کے لیے سائبر حملوں کااستعمال بڑھتا جا رہا ہے۔