پاک بھارت کرکٹ سیریز کا معاملہ ،دونوں ممالک کی ثالثی اب آئی سی سی ہی کرائے گا

پاک بھارت کرکٹ سیریز کا معاملہ ،دونوں ممالک کی ثالثی اب آئی سی سی ہی کرائے گا

دبئی: پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان رسمی اور غیررسمی مذاکرات ناکام ہوگئے۔  دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ سیریز کا معاملہ آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں پہنچ گیا۔  پی سی بی کے لیگل ڈیپارٹمنٹ نے کیس کی تیاری شروع کردی  جبکہ پی سی بی غیر ملکی فرم کی خدمات حاصل کرنے کیلئے کوششیں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت کرکٹ حکام کے درمیان دبئی اور انگلینڈ میں بات چیت ہوئی مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا،آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں کیس بھیجنے کے لئے پی سی بی وکلاء کی تیاری جاری ہے۔  ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کے وکیل سلمان نصیر کا حالیہ دورہ انگلینڈ اسی سلسلے کی کڑی تھا۔ کیس کی تیاری کیلئے ایک غیر ملکی فرم کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

پی سی بی نے سیریز کے لئے معاہدہ کی یادداشت پر عمل درآمد نہ کرنے پر بھارتی بورڈ کو نوٹس بھجوایا تھا۔

مصنف کے بارے میں