دنیائے فٹ بال کا مایہ ناز کھلاڑی وسیم اکرم کا مداح نکلا

دنیائے فٹ بال کا مایہ ناز کھلاڑی وسیم اکرم کا مداح نکلا

کراچی: سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں ہیں بلکہ پوری دنیا میں ہیں اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا لیں کہ مایہ ناز فٹبالر رائن گگز  بھی ان کے چاہنے والوں میں شامل ہیں۔

دو نمائشی میچز کھیلنے کے لیے دنیائے فٹبال کے نامور نام برازیل کے رونالڈینو  اور رائن گگز سمیت 7 انٹرنیشنل فٹبالرز  پاکستان پہنچ چکے ہیں،  ایک میچ کراچی اور دوسر ا لاہور میں ہوگا۔

رائن گگز نے اپنے کرکٹ سے لگاؤ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا   کہ میں 80 کی دہائی میں بڑا ہوا اور اس وقت ویسٹ انڈیز بہترین ٹیم ہوا کرتی تھی اسی وجہ سے عظیم کرکٹر سر ویوین رچرڈ ،لین بوتھم اور پاکستانی سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کا مداح ہوں۔

گگز نے کہا کہ وسیم اکرم ہمیشہ سے ہی بہترین کرکٹر رہے ہیں جب کہ ہم دونوں میں ایک چیز مشترک بھی ہے کہ وسیم اکرم بائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے تھے اور میں بھی الٹے پاؤں سے کھیلتا ہوں۔

مصنف کے بارے میں