فیصل آباد:لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج، سڑکیں بلاک کر دیں

فیصل آباد:لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج، سڑکیں بلاک کر دیں

فیصل آباد:  ناولٹی پل کے رہائشیوں نے بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ اور خراب ٹرانسفارمر کو تبدیل نہ کرنے کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او سعید احمد  خراب ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے 60 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔

  فیسکو حکام کے خلاف احتجاج کرنے والے یہ مظاہرین ناولٹی پل کے رہا ئشی ہیں جو گزشتہ تین دن سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کا بھی عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں۔

احتجاج میں شریک علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او سعید احمد خراب ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے 60 ہزار روپے مانگ رہا ہے ۔مظاہرین نے ایس ڈی او کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ فیسکو حکام خراب ٹرانسفارمر کو تبدیل کروانے کے احکامات جاری کریں ۔

مصنف کے بارے میں