کھیرے کے حیرت انگیز فوائد

کھیرے کے حیرت انگیز فوائد

اگر آپ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو  کھیرے کے باقاعدہ استعمال کو یقینی بنائیں۔گرمیوں میں کھیر ے کا استعمال جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے کیونکہ اس میں پانی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔
نمی برقرار رکھے:
کھیرامیں بہت زیادہ پانی موجود ہوتا ہے جوجسم میں نمی برقرار رکھتا ہے۔اس میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو قبض سے بچاتا ہے کیونکہ پانی کی کمی کی وجہ سے قبض کامرض لا حق ہوتا ہے ۔ اسکے علاوہ کھیرے کے استعمال سے بلڈ پریشر اور شوگر کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق شوگر کے مریضوں کو کھیرے کے علاوہ ایسی سبزیوں کا ستعمال کرنا چاہیے جس میں فائبز پایا جاتا ہو۔
جلد کے لیے بہتر:
جسم میں پانی کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے جلد خشک اور بدنما ہونے لگتی ہے اس کے بر عکس اگر کھیرے کا استعما ل کیا جاتا ہے تو اس میں موجود پانی ہمارے جسم میں پانی کی مقدار کو پورا کرتا ہے اورجلد کو صحت مند بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ کھیراآنکھوں کی سوجن، جلے ہوئے زخموں اور جلد کی سوزش کے لیے بھی  بہت مفید ہے۔ کھیرا چہرے سے چھائیاں ختم کرنے والے کاسمیٹکس میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
وزن کم کرنے میں مددگار:
کھیرے میں کیلوریز کی موجودگی وزن گھٹانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
کینسر اور امراض قلب سے بچائے:
کھا نے کیساتھ باقاعدہ کھیرے کاا ستعمال کینسر اوردل کی مریضوں کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔