پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8وکٹوں سے شکست

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8وکٹوں سے شکست

ٹاؤ ن ٹن: وویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8وکٹو ں سے شکست دیدی ہے۔میچ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان کی پوری ٹیم 46.5اوورز میں 144رنز بنا کر پولین لوٹ گئی جس میں کپتان ثنا میر 50رنز کے ساتھ سرفہرست رہیں جبکہ ان کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا۔عائشہ ظفر 17،ناہیدا خان 18،جویریہ خان 11،ارم جاوید 14رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 145رنز کا ہدف صرف 15اوورز میں دو کٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں صوفی ڈیوائن 93کے ساتھ سرفہرست رہیں جبکہ ایمی نے 38رنز کی اننگ کھیلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنا روئے نے 3،تاہوہو ،آمیلیہ اور کیسپرک نے 2,2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ صوفی ڈیوائن نے ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا۔