حکومت کا جے آئی ٹی کی تمام کارروائیاں منظر عام پر لانے کا مطالبہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی عجیب و غریب ملغوبہ بن گیا ہے، جے آئی ٹی میں لوگوں پر بیان بدلنے کے لیے دباو ڈالا گیا۔

حکومت کا جے آئی ٹی کی تمام کارروائیاں منظر عام پر لانے کا مطالبہ

اسلام آباد: حکومتی جماعت مسلم لیگ ن نے حکومت کی تمام کارروائیاں منظرعام پر لانے کا مطالبہ کر دیا ،وفاقی وزیر  پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تمام آڈیو ویڈیو ریکارڈنگز عوام کے سامنے پیش کی جائیں تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے شریف فیملی سے کیا سوالات ہوئے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراءکی جانب سے منعقد پریس کانفرس میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قطر کے سابق وزیر اعظم کے خط کی تصدیق نہ کرنا ناانصافی ہوگی، بیرون ملک گواہی لینے کی کئی مثالیں موجود ہیں اور اگر انہیں تفتیش کا حصہ نہ بنایا گیا تو ہمیں جے آئی ٹی کی رپورٹ قبول نہیں ہوگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کی تمام کارروائی منظر عام پر لائی جائے۔ 

پریس کانفرنس میں دیگر وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے گفتگو میںوفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی عجیب و غریب ملغوبہ بن گیا ہے، جے آئی ٹی میں لوگوں پر بیان بدلنے کے لیے دباو ڈالا گیا۔ سعد رفیقنے کہا کہ ہمیں کہا گیاتھا ایف آئی اے جے آئی ٹی کی سربراہی کرے گی، ہمیں کہا گیاتھا ایف آئی اے جے آئی ٹی کی سربراہی کرے گی جبکہ جے آئی ٹی رکن عامر عزیز مشرف دور میں نیب میں شریف خاندان کے پیچھے لگائے گئے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کا طریقہ کار ،تشکیل ،ارکان کا انتخاب روز اول سے متنازع رہا مگر وزیراعظم کا موقف تھا جے آئی ٹی پر سوالات نہ اٹھائے جائیں۔