موصل شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیاہے :عراقی سرکاری ٹی وی

موصل شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیاہے :عراقی سرکاری ٹی وی

بغداد:عراقی سرکاری ٹی وی کے مطابق موصل شہر پرشدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کا کنٹرول اب بالکل ختم ہو چکا ہے اور قریب ہے کہ چند گھنٹوں میں شہر کامکمل کنٹرول حاصل کر لیاجائے گا۔
انھوں نے مزید بتایا ہے کہ اب فقط چند میٹر کا علاقہ باقی رہ گیا ہے جسے شدت پسند وں سے آزاد کرانا باقی رہ گیا ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے رواں برس جنوری میں موصل کی مکمل ' آزادی' کا اعلان کیا تھا۔ تاہم شہر کے مغربی علاقے میں زیادہ چیلنجز ہیں۔
عراقی فوجیں گذشتہ برس اکتوبر سے اس اہم شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انکی ان کوششوں میں امریکی فضائی فورسز کا بڑا ہاتھ ہے۔
گذشتہ مہینے عراق کے وزیراعظم حیدر العابدی نے کہا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کی جانب سے قدیم مسجد کو تباہ کرنا ان کی جانب سے ان کی اپنی شکست کا اعلان ہے تاہم دولتِ اسلامیہ نے ردعمل میں کہا تھا کہ مسجد کی تباہی امریکی بمباری کے نتیجے میں ہوئی ہے۔
اگرچہ ابھی کمانڈرز نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی تاہم وہاں کی گلیوں میں چند عراقی سکیورٹی فورسز کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔