اسرائیلی فوج کے حملہ میں نومولود فلسطینی بچہ شہید

اسرائیلی فوج کے حملہ میں نومولود فلسطینی بچہ شہید

رملہ: شمالی رملہ پر اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ حملے میں نومولود فلسطینی بچہ شہید ہوگیا ہے۔


شہید ہونے والے فلسطینی بچے کی عمر ڈیڑھ برس سے کم بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجیوں نے رملہ کے شمال مغربی گاوں عابود  پر حملہ کرکے گھروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی تھی جس کے نتیجے میں مذکورہ بچے کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

غاصب صہیونی فوجیوں نے بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی بھی اجازت نہیں دی تھی۔ بچے کو کافی تاخیر کے بعد استپال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکا اور چھے ماہ تک موت اور حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد شہید ہوگیا۔

نیوویب ڈیسک< News Source