امریکی صدر کے بیان پر شمالی کوریا کی میزائل حملہ کی دھمکی‎

امریکی صدر کے بیان پر شمالی کوریا کی میزائل حملہ کی دھمکی‎

ہیمبرگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیمبرگ میں گروپ بیس کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ شمالی کوریا پر اقتصادی اور فوجی دباو بڑھایا جائے گا، جس پر شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے اس پر پھر دباو ڈالا تو اس کا جواب وہ میزائل سے دے گا۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جب تک جزیرہ نمائے کوریا میں امریکہ کی فوجی اور دشمنانہ پالیسیاں جاری رہیں گی اس وقت تک وہ اپنی ایٹمی صلاحیتوں کو بڑھاتا رہے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا پر امریکی دباو کا جواب وہ واشنگٹن کو مختلف قسم کے میزائلی پیکج کی شکل میں دیتا رہے گا۔

مصنف کے بارے میں