ایران کا غاروں والا گاﺅں

ایران کا غاروں والا گاﺅں
ایران کا غاروں والا گاﺅں
ایران کا غاروں والا گاﺅں
ایران کا غاروں والا گاﺅں
ایران کا غاروں والا گاﺅں
ایران کا غاروں والا گاﺅں

تہران:ایران بھی قدرتی خوبصورتی سے مالامال ہے ۔ یہاں کی بیشتر آبادی میدانی علاقوں میں رہتی ہے لیکن یہاں ایک ایسا گاﺅ ں بھی آباد ہے جہاں اب بھی لوگ غاروں میں رہتے ہیں۔
اس گاﺅں کی آبادی خانہ بدوشوں پر مشتمل ہے ۔ ان غاروں کے ملائم پتھروں کو کاٹ کر غاروں کی شکل دی گئی ہے اور یہ پورا گاﺅں انہی غاروں میں رہتا ہے۔ اس گاﺅں کا نام میمند ہے اوریہ گاﺅں تہران سے 900کلومیٹر دور واقع ہے۔

کہا جاتا ہے کہ میمند کے غار تقریباً دو ہزار سال سے آباد ہیں لیکن ان غاروں میں جس طرح کی نقاشی کی گئی ہے اس کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یہ غار دس ہزار سال پرانے ہیں۔


یونیسکو نے اس گاﺅںکی قدیمی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے عالمی ورثوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔