نیند کی کمی سے جان لیوا امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں

نیند کی کمی سے جان لیوا امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں

نیند کی کمی یا نیند کا نہ پورا ہونا ہماری صحت کو خراب کر سکتا ہے۔ نئی تحقیقات کے مطابق مضر صحت غذائوں کی روک تھام صحت کو بہتر رکھتی ہے لیکن اچھی صحت کا تعلق صرف غذا سے نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے نیند کا مکمل ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔
نیند پوری نہ کرنے سے شوگر، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مرض لاحق ہو سکتے ہیں جو اگر شدت اختیا ر کر جائیں تو آپکی جان بھی جا سکتی ہے۔
دماغی قوت کا متاثر ہونا:
گرفٹ یونیورسٹی اور مردوچ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دیر تک موبائل کا استعما ل آنکھوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ نیند کو مکمل طور پر کم کرتا ہے اسی وجہ سے سو کر اٹھنے کے باوجود آپ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔
معدے کی کمزوری:
رات کو دیر تک جاگنا اور نیند کی کمی نظام ہاضمہ کو بھی متاثر کرتا ہے جس سے الٹی متلی کی شکایت بھی ہوتی ہے۔ نیند کی کمی معدے کو کمزور کردیتی ہے۔