عدنان صدیقی اور سجل علی کی فلم ”موم“ کو ناکامی کا سامنا

ممبئی: معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی کی مایہ ناز بالی ووڈ ادکارہ سری دیوی کیساتھ پہلی فلم ”موم“ ریلیز کے پہلے روز صرف ڈھائی کروڑ روپے ہی کماسکی۔

بھارتی اخبار کے مطابق بونی کپور، سنیل منچندا اور زی اسٹوڈیو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم ”موم “میں مایہ ناز اداکارہ سری دیوی، نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی نے کردار ادا کیا ۔ اور یہ صرف بھارت میں 1350 سکرینز پر ہندی، تیلگو، تامل اور ملیالم زبانوں میں اور بیرون ملک 456 سکرینز پر ٹوٹل 1806 سکرینز پرریلیز کی گئی،لیکن 40 کروڑسے زائد کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ریلیز کے پہلے روز صرف ڈھائی کروڑ کی کمائی ہی کرسکی۔
بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے دو روز قبل ٹویٹر پر فلم کو شاندار قرار دیتے ہوئے تمام اداکاروں اور ہدایت کار کی کارکردگی کو خوب سراہا تھا، انہوں نے فلم کے موضوع، اسکرپٹ اور موسیقی کی بھی تعریف کی تھی، لیکن ترن آدرش کے تجزیے کے باوجود فلم شائقین کے معیار پر پوری نہ اتر سکی۔