مداحوں نے رنویر سنگھ کے مجسمے کا مذاق بنا ڈالا

ممبئی: بالی ووڈ سٹار اداکار رنویرسنگھ 6 جولائی کو 32 برس کے ہوگئے اس موقع پر پیرس کے مشہور مادام تساؤ میوزیم میں ان کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی، لیکن یہی مجسمہ ان کے لئے مذاق بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کے مجسمے پر سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے کے ساتھ تنقید بھی کی جارہی ہے، کچھ صارفین نے مجسمے کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے بھارتی کوریوگرافر شامک داور، اکشے کمار ، ہدایت کار وپروڈیوسر مدھور بھنڈارکر اور مادھوری ڈکشٹ کے شوہر سری رام سے ملاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رنویر کے علاوہ پوری بالی ووڈ انڈسٹری کا مجسمہ لگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ رنویر سے قبل اداکار شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کے مومی مجسموں کو بھی لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ، لوگوں کا خیال ہے کہ رنویر کا مجسمہ بنانےاور ان کےچہرے خدوخال واضح کرنے کیلئے زیادہ محنت نہیں کی گئی، جبکہ دیگر افراد کا ماننا ہے کہ یہ مجسمہ رنویر کی سالگرہ پر ان کیلئے سب سے برا تحفہ ہے۔