جاپان میں شدید سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی

جاپان میں شدید سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی

ٹوکیو:  جاپان میں شدید سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 15ہو گئی جبکہ 14 افراد لاپتا ہو گئے۔

جاپان میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے میں رواں ہفتہ ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والے کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 14 افراد اب بھی لاپتا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی بھی موت واقع ہو چکی ہوگی۔

عہدیداروں کا مزید کہنا ہے کہ دور دراز واقع دیہات کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کارکن وہاں پہنچ چکے ہیں۔حکام نے جنوبی جزیرے کیوشو کے مکینوں کے لیے ہفتہ کو بھی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔

یہ انتباہ جاپان بھر میں چند دن پہلے آنے والے طوفان بادوباراں کے بعد سامنے آیا جس کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے سیکڑوں گھر، سڑکیں اور چاول کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

جاپان کی کابینہ کے چیف سیکرٹری یوشیدی سوگا نے کہا کہ 12 ہزار فوجی، فائر فائٹرز اور امدادی کارکن لاپتا افراد کو تلاش اور سڑکوں سے مٹے کے تودے ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں۔

امدادی کارکن ان لوگوں کو پینے کا پانی اور خوراک بھی فراہم کر رہے ہیں جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔گزشتہ دو دنوں کے دوران تقریباً ایک ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ اب بھی درجنوں افراد متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں