سہ ملکی ٹی 20 سیریز:پاکستان اور آسٹریلیا کا فائنل آج،صاحبزادہ فرحا ن ڈیبیو کریں گے

سہ ملکی ٹی 20 سیریز:پاکستان اور آسٹریلیا کا فائنل آج،صاحبزادہ فرحا ن ڈیبیو کریں گے
کیپشن: کپتان سرفراز احمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان اننگز اوپن کریں گے۔...تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ہرارے:سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا فائنل آج پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین ہرارے میں کھیلا جائے گا جس میں صاحبزاد فرحان کو ڈیبیوکرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے پیغام ملتا رہا کہ آپ کو تو ہم چھوڑیں گے نہیں، مریم نواز

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سابق کپتان اور تجربہ کار اوپنرمحمد حفیظ پراعتماد نہیں کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ زمبابوے میں جاری سہ ملکی سیریز کے ابتدائی دو میچز کھلانے کے بعد مکی آرتھر نے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو اوپنر کے طور پر کھلایا۔

یہ بھی پڑھیں:شریف خاندان کے وکلاء نے فیصلے کیخلاف اپیلیں تیار کر لیں

تاہم حارث سہیل کی ناکامی کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے سیریز کے فائنل میچ میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کو کھلایا جائے گا۔چار سدہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ اوپنر فائنل میں اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے۔

صاحبزادہ فرحان نے پاکستان سپر لیگ کے پانچ میچوں میں 91 رنز بنائے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں اوپنرز کی ایک اور نئی جوڑی کھلانے کا تجربہ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ سوئیڈن کو ٹھکانے لگا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گئی

دو میچز میں ناکام رہنے کے بعد حارث سہیل کو ڈراپ کیا جائے گا اور صاحبزادہ فرحان، فخر زمان کے ساتھ خلاف فائنل میں اننگز کا آغاز کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان اننگز اوپن کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں