ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی سورج آگ برسا رہا ہے اور موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ راولپنڈی، لاہور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں پارہ اوپر جانے لگا لاہور ،فیصل آباد ، ملتان ، سرگودھا میں پارہ 40تک پہنچ گیا ہے۔

حیدرآباد ، دادو، سکھر ، لاڑکانہ نوابشاہ میں بھی گرمی بڑھ گئی ہے جبکہ شہر قائد میں موسم ابرآلود ہونے کے باعث حبس میں اضافہ ہوگیا ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان میں غضب ناک گرمی ، پشاور میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔