سہ ملکی ٹی 20سیریز فائنل: آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

سہ ملکی ٹی 20سیریز فائنل: آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا


ہرارے: آسٹریلیا کی  سہ  ملکی ٹی 20کرکٹ سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر  بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے سپورٹس کلب میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہیں جب کہ دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کے لیے پرعزم ہیں۔دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جس میں ایک میچ آسٹریلیا اور دوسرا پاکستان کے نام رہا۔ 

ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے کے لیے گرین شرٹس نے بھرپور پریکٹس کی ہے اور کینگروز کے خلاف ٹیم میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور حارث سہیل کی ناکامی کے بعد ہیڈکوچ مکی آرتھر صاحبزادہ فرحان پر انحصار کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں انتہائی اہم میچ میں ڈیبیو کرایا گیا ہے۔

چار سدہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ اوپنر فائنل میں اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے، وہ پاکستان سپر لیگ کے 5 میچوں میں 91 رنز بنا پائے تھے۔