دنیا کا سب سے بڑا جہاز دبئی کے شاہی خاندان کو لیکر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا

دنیا کا سب سے بڑا جہاز دبئی کے شاہی خاندان کو لیکر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا
کیپشن: اب ایئر بس 380 ہفتے میں چار مرتبہ اسلام آباد لینڈ کیا کرے گا۔...تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد:نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر دنیا کاسب سے بڑامسافربردارجہاز ائیربس 380 دبئی کے شاہی خاندان کو لے کرلینڈ کر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شریف خاندان کے وکلاء نے فیصلے کیخلاف اپیلیں تیار کر لیں

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مسافربردار ڈبل ڈیکر جہاز میں ابوظہبی میں پاکستانی سفیر اوردیگر شخصیات پاکستان پہنچیں جبکہ جہاز سے دبئی کے شاہی خاندان کے افراد بھی پاکستان پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ سوئیڈن کو ٹھکانے لگا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گئی

خیال رہے کہ4انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب بڑا مسافر بردار طیارہ 950 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پروان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں 800 سے زائد افراد کو بیک وقت سوار کرنے کے لئے 2 منزلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، تاہم اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 600 مسافر سوار ہیں۔


ڈبل ڈیکر طیارے ائیربس 380 سے مسافروں کو اتارنے کے لیے 2 بورڈنگ برجز لگائے گئے اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد طیارہ دبئی کے لئے روانہ ہوجائے گا۔اب ایئر بس 380 ہفتے میں چار مرتبہ اسلام آباد لینڈ کیا کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں