25 جولائی کوموقع ملا توچودھری رحمت علی کاپاکستان بنائیں گے:عمران خان

25 جولائی کوموقع ملا توچودھری رحمت علی کاپاکستان بنائیں گے:عمران خان
کیپشن: عمران خان کے کنونشن سینٹر پہنچنے پر چند افرادکے نوازشریف زندہ باد کے نعرے...سکرین شاٹ

اسلام آباد :چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی کوموقع ملا توچودھری رحمت علی کاپاکستان بنائیں گے،چودھری رحمت علی نے جب پاکستان کی بات کی تومسلمان متفق نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شریف خاندان کے وکلاء نے فیصلے کیخلاف اپیلیں تیار کر لیں

تفصیلات کے مطابق کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جو قومیں اپنے ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں،چودھری رحمت علی پاکستان کی بات نہ کر تے توپاکستان نہ بنتا،قائد اعظم نے کہاتھا کہ وہ نہیں سمجھتے تھے کہ اپنی زندگی میں پاکستان بنتے دیکھیں گے،سردارپٹیل اس وقت وہی باتیں کرتے تھے جو ابھی مودی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ سوئیڈن کو ٹھکانے لگا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گئی

عمران خان نے مزید کہا کہ مدینہ کی ریاست دنیاکی پہلی فلاحی ریاست تھی،ہم جو پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں انسانیت ہو،آج یورپ میں آپ کو فلاحی ریاستیں نظر آئیں گی اورجانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ شفاف ہونی چاہیے،افسران کی عیاشیوں کا بوجھ صارف کو اٹھانا پڑتا ہے:چیف جسٹس

قبل ازیں عمران خان کے کنونشن سینٹر پہنچنے پر چند افرادکے نوازشریف زندہ باد کے نعرے جبکہ نعرے لگانے والے افراد کو کنونشن سینٹر سے باہر نکال دیا گیا ۔باہرنکالے جانےوالے افراد کے عمران خان نامنظور کے بھی نعرے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں