سہ ملکی ٹی 20سیریز فائنل:آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 184رنز کا ہدف

سہ ملکی ٹی 20سیریز فائنل:آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 184رنز کا ہدف

ایرون فنچ نے 47 اور اوپنر ڈی آر سی شارٹ نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی...تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ہرارے:سہ ملکی ٹی 20سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں جاری ٹی 20سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصا ن پر 183رنز سکور کئے۔کینگروز کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے 47 اور اوپنر ڈی آر سی شارٹ نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3 اور شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں باؤلر رہے۔