کیپٹن(ر)صفدر نے راولپنڈی میں گرفتار ی دیدی

کیپٹن(ر)صفدر نے راولپنڈی میں گرفتار ی دیدی
کیپشن: سکرین شاٹ

راولپنڈی:پاکستان مسلم ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر لیاقت باغ راولپنڈی میں نیب کی ٹیم کو گرفتار ی دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے ایک سال کی سزا سنائے جانے اور گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد کیپٹن(ر)صفدرنے آج صبح اعلان کیا تھا کہ وہ آج گرفتاری دے دیں گے مگر وہ مانسہرہ کے بجائے کسی اور جگہ سے گرفتاری دیں گے۔گرفتاری دینے کے لئے ن لیگ کے رہنما ریلی کی صورت میں لیاقت باغ آئے ۔

اس سلسلے میںکیپٹن ریٹائرڈ صفدر راولپنڈی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے کارکنان کو لیاقت باغ پہنچنے کی ہدایت کردی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) نے کہا کہ گرفتار ی دینے ریلی کی صورت میں آیا ہوں ،آج فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے ۔نواز شریف 22 کروڑ عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں,70برس میں ہمیں محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔

خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں کیپٹن (ر)صفدر کو ایک سال ،مریم نواز کو 7سال اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو 10سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔