نگران حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4روپے 26پیسے کمی کردی

 نگران حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4روپے 26پیسے کمی کردی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: نگران حکومت نے ایک ماہ میں پٹرول کی قیمت 89روپے سے 100روپے تک پہنچانے کے بعد 4روپے 26پیسے کمی کردی، عوام نے قیمتوں میں کمی کو آٹے میں نمک کے برابر قرار دیتے ہوئے مزید کمی کا مطالبہ کردیا۔

 نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سےحکومت کو10ارب کانقصان ہوگا جبکہ عوام نےپٹرول کی قیمت میں 4روپے 26 پیسے کمی کو آٹے میں نمک کے برابر قرار دے دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ شفاف ہونی چاہیے،افسران کی عیاشیوں کا بوجھ صارف کو اٹھانا پڑتا ہے:چیف جسٹس
   

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 95 روپے 24 پیسے ہوگی، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت75روپے37پیسےفی لیٹر مقررکر دی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے کمی ہوئی ہےجبکہ مٹی کاتیل83روپے96پیسےفی لیٹر ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سہ ملکی ٹی 20 فائنل، پاکستان نے آسٹریلیا  کو ہرا دیا
  

واضح رہے کہ نگران دور میں دو بار قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، پٹرول کی سنچری مکمل کرکے سپریم کورٹ کے رویے کے بعد معمولی کمی کردی گئی۔  دوسری جانب عوام نے زائد ٹیکسز کو بھی مزید کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں