نوازشریف اپنی اہلیہ کو بیماری کی حالت میں چھوڑ کر واپس آرہے ہیں: شہبازشریف

نوازشریف اپنی اہلیہ کو بیماری کی حالت میں چھوڑ کر واپس آرہے ہیں: شہبازشریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ہارون آباد :پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر  شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف 13 جولائی کو واپس آر ہےہیں، نوازشریف اپنی اہلیہ کو بیماری کی حالت میں چھوڑ کر واپس آرہے ہیں،  ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہارون آباد میں شاندا ر استقبال پر عوام کا شکریہ ادا کر تا ہوں، نوازشریف 13 جولائی کو واپس آر ہےہیں، نوازشریف اپنی اہلیہ کو بیماری کی حالت میں چھوڑ کر واپس آرہے ہیں،  ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،  ملک کو لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سے نجات دلائی۔ نوازشریف کے دل میں عوام کی بے پنا ہ محبت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اورن لیگ اقتدارمیں پیسےبنانےآتی ہیں، میثاق جمہوریت کامطلب مل کرملک کولوٹنا ہے: عمران خان
 

 انہوں نے مزید کہا کہ دانش اسکولوں میں غریب بچوں کومعیاری تعلیم دی جارہی ہے،  پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نے  ترقیاتی کام کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،  یہ ٹھیک ہے کہ وہ ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو ہونا چاہیےتھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 13لاکھ59ہزار345 غیر قانونی تارکین  کوگرفتار
   

شہبازشریف نے کہا کہ 10 سال میں جنوبی پنجاب میں کئی 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرائی، جنوبی پنجاب کی آبادی سے زیادہ فنڈز مہیا کیاہے، ایساکون سا کام ہے جو میں نے جنوبی پنجاب میں نہیں کیا، رحیم یار خان میں بہترین آئی ٹی یونیورسٹی بنائی ہے، جو لوگ چھوڑ گئے ہیں، انھوں نے اربوں روپے کا فنڈ لیا، سیاسی لوٹے پاکستان کےعوام کی خدمت نہیں کرسکتے۔ آپ نےجھوٹے خان کوسنا، کہتا تھا پورے پاکستان میں بجلی لائیں گے، لیکن وہ اپنا وعدہ پورا نہ کر سکا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں