پرویز رشید  نواز شریف اور چوہدری نثار کے اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے لے آئے

پرویز رشید  نواز شریف اور چوہدری نثار کے اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے لے آئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: سابق وزیراطلاعات پرویز رشید  نے کہا ہے کہ نوازشریف کیخلاف فیصلہ عدالتی نہیں بلکہ سیاسی ہے،  انہیں بات نہ ماننے کی سزا ملی۔

تفصیلات کے مطابق پرویزرشید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو اتنی بڑی سزا بات نہ ماننے کی وجہ سے دی گئی ہے۔ عدالت میں ان کے خلاف  کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔  نوازشریف 13 جولائی کو واپس آر ہےہیں،  نوازشریف اپنی اہلیہ کو بیماری کی حالت میں چھوڑ کر واپس آرہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نوازشریف اپنی اہلیہ کو بیماری کی حالت میں چھوڑ کر واپس آرہے ہیں: شہبازشریف
 

  پرویز رشید  نے نواز شریف اور چوہدری نثار کے اختلافات کی کہانی بھی بیان کر دی، بتایا کہ چوہدری نثار نے جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام کو شیلڈ پیش کی تو نوازشریف برہم ہو گئے، نواز شریف نے پوچھا کہ وہ کونسی خدمات تھیں جن کے سبب شیلڈ دی؟ ظہیر الاسلام نے ن لیگ کیخلاف دھرنے کرائے ، انہیں کیوں اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اورن لیگ اقتدارمیں پیسےبنانےآتی ہیں، میثاق جمہوریت کامطلب مل کرملک کولوٹنا ہے: عمران خان
    

واضح رہے کہ چوہدری نثار نے 34 سال تک پاکستان مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے ساتھ وفا داری نبھائی اور وہ پارٹی کے سنیئر ترین رہنما بھی تھے لیکن پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے انہوں نے آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں