اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے منگنی کرلی

اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے منگنی کرلی

کراچی: آخر کار دیرینہ دوستی کے بعد کے بعد اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے منگنی کرلی۔

b6ec38765e6f1704c81d00450e1f9de2

تفصیلات کے مطابق لکس سٹائل ایوارڈز میں یاسر حسین نے اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی جس کو اداکارہ نے قبول کرلیا جبکہ دونوں انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

f77127c25297cff1294f21475779d5d4

شوبز کی دنیا کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسرخان کی گہری دوستی کے بارے کسے خبرنہ تھی۔ لیکن دونوں کی جانب سے کبھی محبت کا اعتراف نہیں کیا گیا تھا۔ پچھلے دنوں دونوں کی ساتھ بیرون ملک گھومنے پھرنے کی تصاویر بھی خوب میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

تاہم لکس سٹائل ایوارڈزمیں اداکاریاسر حسین نے ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی جوانہوں نے فوری طور پر خوشی خوشی قبول کرلی۔ دونوں ہی اس موقع نہایت خوش نظر آئے۔

f7bc2be21a05f8ba8bf6c825d6e77e34

دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جہاں یاسر حسین بے حد خوشی کا اظہارکرتے ہوئے اداکارہ کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔دونوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔