اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ اچھا کردار ادا کر رہے ہیں اور نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کسی ایک نام پر متفق نہیں ہو سکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قوانین کے تحت احتجاج کرتی ہے تو اس کی مخالفت نہیں کریں گے لیکن قوانین توڑنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔