بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے ہوٹل کے مالک پر ’ریپ‘ کرنے کا الزام لگادیا

بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے ہوٹل کے مالک پر ’ریپ‘ کرنے کا الزام لگادیا

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے دہلی کے ایک ہوٹل کے مالک پر نامناسب رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا مجھے ایسا لگا جیسے میرا ریپ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے ایشا گپتا نے لکھا اگر میری جیسی خاتون کو ملک میں عدم تحفظ کا احساس ہوسکتا ہے تو سوچا جاسکتا ہے کہ عام لڑکیاں کیا محسوس کرتی ہوں گی، یہاں تک کہ میرے ساتھ 2 سکیورٹی گارڈ ہونے کے باوجود مجھے اپنے ریپ کا احساس ہوا۔

46880998e481fb78b717185703e70918

اداکارہ اپنے دوستوں کے ساتھ رات کے کھانے کے لیے ہوٹل میں آئی تھیں، جہاں انہوں نے ایک اجنبی کے گھورنے کی شکایت کی۔انہوں نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا اس شخص نے آنکھوں سے میرا ریپ کیا، اس شخص سے 3 بار رویہ ٹھیک کرنے کی درخواست کی گئی اور پھر جانے کا کہا گیا، اس کے بعد 2 سکیورٹی گارڈ میرے پاس آگئے۔

3402fa0cbcedeb1dced3f9c2a5a00113

انہوں نے مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے کی ویڈیو بھی شیئر کی اور اس شخص کی شناخت بعد ازاں سوشل میڈیا کی مدد سے کی۔اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھاکچھ لوگ بہت زیادہ بدتمیز ہوتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے انہیں کبھی نہیں سکھایا گیا کہ اجنبی افراد سے کیسا رویہ اختیار کرنا چاہیے، آپ میں سے کچھ کو اخلاقیات سیکھنے کی ضرورت ہے۔

20d5ffbd9569faea9aafb7e6e31b4a82

ایک اور ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھاایسے افراد کی وجہ سے خواتین کہیں بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں، ایسے افراد کو لگتا ہے کہ پوری رات کسی خاتون کو گھور کر عدم تحفظ کا احساس دلانا ٹھیک ہے، اس نے مجھے چھوا یا کچھ کہا نہیں مگر مسلسل گھورتا رہا، اس لیے نہیں کہ وہ مداح تھا اور نہ ہی اس لیے کیونکہ میں اداکارہ ہوں، اس لیے کیونکہ میں ایک خاتون ہوں، ہم کہاں محفوظ ہیں؟ کیا ایک خاتون ہونا بدبختی ہے۔

ایک اور جگہ انہوں نے لکھایہ معروف ہونے کی وجہ سے نہیں، عام لڑکی بھی ایسے تجربے سے گزرتی ہے، آخر ایک مرد قانون سے بالاتر کیسے ہوسکتا ہے اور کسی مرد کے لیے ایسی سوچ ٹھیک کیسے ہوسکتی ہے۔ایشا گپتا کی نئی فلم ”ون ڈے: جسٹس “گزشتہ دنوں ریلیز ہوئی تھی جس میں انوپم کھیر اور اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔