ون ڈے رینکنگ:بابر اعظم 4 درجے ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے

ون ڈے رینکنگ:بابر اعظم 4 درجے ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، روہت شرما دوسرے نمبر پر برقرار ہیں اور ان کے پاس کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کا موقع آ گیا ہے، بابر اعظم 4 درجے ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے، ڈیوڈ وارنر کی دوبارہ ٹاپ ٹین میں انٹری ہوئی ہے.

e0e3778b21592a7413568cfa6e93742c

کین ولیمسن اور ایرون فنچ بھی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، امام الحق 3 درجے بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے، باﺅلرز میں بمرا سرفہرست ہیں، محمد عامر 28 اور شاہین شاہ آفریدی 34 درجے لمبی چھلانگ لگا کر بالترتیب 12 ویں اور 23ویں نمبر پر آ گئے، آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ 

e9d4eef8839f1d68e9f1da5282c6dce9

آئی سی سی نے رواں ورلڈ کپ کے لیگ میچز ختم ہونے کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بلے بازوں میں کوہلی سرفہرست ہیں، روہت شرما دوسرے نمبر پر برقرار ہیں اور اب ان کے اور کوہلی کے درمیان صرف 52 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے، بابر اعظم 4 درجے ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے، ڈوپلیسی دو سیڑھیاں چڑھ کر چوتھے نمبر پر آ گئے، وارنر کی بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں ایک سال کی پابندی کاٹنے کے بعد دوبارہ ٹاپ ٹین میں انٹری ہوئی ہے.

انہوں نے چھٹی پوزیشن سنبھال لی، جوروٹ ایک سیڑھی چڑھ کر ساتویں، ولیمسن 4 سیڑھیاں چڑھ کر آٹھویں اور فنچ ایک درجہ اوپر چڑھ کر دسویں نمبر پر آ گئے، امام الحق 3 درجے بہتری کے بعد 11ویں پوزیشن سنبھال لی، جونی بیئرسٹو، جیسن روئے اور شائی ہوپ بھی ترقی پا کر 12ویں اور 13ویں نمبر پر آ گئے، مشفق الرحیم کی ٹاپ ٹونٹی میں انٹری ہوئی ہے، وہ 19ویں اور شکیب الحسن 22ویں نمبر پر ہیں، فخر زمان 17ویں، حارث سہیل 35ویں، محمد حفیظ 40ویں، عماد وسیم 50ویں اور سرفراز احمد 51ویں نمبر پر ہیں، باﺅلرز میں جسپریت بمرا سرفہرست ہیں، بولٹ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، پیٹ کمنز 3 سیڑھیاں چڑھ کر تیسرے نمبر پر آ گئے، سٹارک 15 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے.

انہوں نے ساتویں پوزیشن سنبھال لی، افغانستان کے مجیب الرحمان 4 درجے بہتری کے بعد چھٹے اور راشد خان 5 درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے، محمد عامر 28 درجے ترقی پا کر 12ویں اور شاہین شاہ آفریدی 34 درجے چھلانگ لگا کر 23ویں نمبر پر آ گئے، لوکی فرگوسن بھی ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔ آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں، بین سٹوکس دوسرے نمبر پر ہیں۔