ٹیم میں گروپ بندی کی باتیں بے بنیاد ہیں، عماد وسیم

 ٹیم میں گروپ بندی کی باتیں بے بنیاد ہیں، عماد وسیم
کیپشن: Image Credit: The Real PCB

اسلام آباد: قومی ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کو جنگ نہیں بنانا چاہیے، بھارت سے میچ ہارنے کے بعد ٹیم پر بہت دباو تھا۔

اسلام آباد میں قومی ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم اور لیگ اسپنر شاداب خان نے پریس کانفرنس کی جس میں عماد وسیم نے کہا کہ ٹیم میں گروپ بندی کی باتیں بے بنیاد ہیں، کپتان سرفراز احمد اور دیگر لڑکوں میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، ٹیم نے خاص کر آخری چار میچز میں نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ہمارے اسپنرز کی کارکردگی بھی اچھی رہی حالانکہ اب ساری ٹیمیں اسپنرز کو اچھا کھیلتی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ رن ریٹ کی وجہ سے ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا اور ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے، بھارت سے میچ ہارنے کے بعد سرفراز نے ٹیم کو نئے جذبے سے کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔ ورلڈ کپ نہ جیتنے پر کوئی کھلاڑی خوش نہیں ہے بلکہ سب کو بہت افسوس ہے۔