عدلیہ وڈیولیک کانوٹس لےحکومت مکمل سہولت دےگی، وزیر اعظم عمران خان

عدلیہ وڈیولیک کانوٹس لےحکومت مکمل سہولت دےگی، وزیر اعظم عمران خان
کیپشن: Image Source: PTI Twitter Account

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہے اور ججز   حکومت کو جواب دہ نہیں ہیں، وڈیو لیک کا فارنزک آڈٹ ضروری ہے چاہتے ہیں  عدلیہ حکم دے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملکی وقار اور قومی اداروں پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے، اداروں کومتنازع بنانےکی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،عدلیہ پر دباؤاور حملے ن لیگ کا ماضی اور تاریخ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عدلیہ یا ججز آزاد ہیں، حکومت کو جواب دہ نہیں ہیں، وڈیو لیک کا فارنزک آڈٹ ضروری ہے، چاہتے ہیں عدلیہ حکم دے۔جج وڈیولیک کیس کااعلیٰ عدلیہ کونوٹس لینا چاہیے۔

 

 انہوں نے کہا کہ عدلیہ وڈیولیک کانوٹس لےجوفیصلہ کرےحکومت مکمل سہولت دےگی، اپوزیشن حکومتی اقدامات پر اعتراضات اٹھاسکتی ہے، کوئی بھی ہتھکنڈا استعمال کرلیں احتساب جاری رہے گا، یہ نیا پاکستان ہے اب اس پر کوئی بھی حربہ کارگر ثابت نہیں ہوگا۔