چترال میں سیلابی ریلے سے تباہی ، وزیراعظم کی بہن علیمہ خان سمیت درجنوں افراد پھنس گئے

چترال میں سیلابی ریلے سے تباہی ، وزیراعظم کی بہن علیمہ خان سمیت درجنوں افراد پھنس گئے
کیپشن: image by facebook

چترال : خیبر پختونخوا میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ، وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سمیت درجنوں افراد پھنس کر رہ گئے ، اپر اور لوئر چترال کے درمیان زمینی راستہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے ، امدادی ٹیمیں متبادل راستوں کے ذریعے متاثرہ افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چترال کے شاہیدس نالے میں طغیا نی کے بعد قریبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں ، پانی کا بہاو تیز ہونے کی وجہ سے بعض مقاما ت پر سڑکیں مکمل طور پر غائب ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے اپر اور لوئر چترال کے درمیان زمینی رابطہ مکمل طور پر کٹ چکا ہے۔

شندور میلے میں شرکت کرنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی پھنس کر رہ گئی ہے ، سینکڑوں افراد نے رات اپنی گاڑیوں میں گزار ی ہے ، ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو نکالنے کے لیے متبادل راستوں سے متاثرین تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں جس میں ابھی تک خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے ۔