مریم نواز نے ’’بھوک ہڑتال ‘‘کا اعلان کر دیا

مریم نواز نے ’’بھوک ہڑتال ‘‘کا اعلان کر دیا
کیپشن: Image Source : MNS Twitter

لاہور :مریم نواز نے نواز شریف پر گھر کے کھانے پر پابندی لگانے کے بعد حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس پابندی کو نہ ہٹایا گیا تو بھوک ہڑتال کروں گی ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مریم نوا زنے بتا یا کہ جعلی حکومت نے نواز شریف کیلئے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ،کھانا لے جانے والا سٹاف 5گھنٹے سے جیل کے باہر کھڑا رہا ،میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے .

51f225ddefeca498a67b5ed34d03cff2

مریم نواز نے کہا اگر اگلے 24گھنٹے میں یہ پابندی واپس نہ لی گئی تو عدالت سے رجوع کرونگی ،اگر عدالت سے بھی مدد نہ ملی تو کوٹ لکھپت جیل کے باہر بیٹھوں گی ،انہوں نے کہا اگر بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کرونگی ،ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ہے ۔

مریم نوا ز نے دوٹوک الفاظ میں کہا اس بات کو دھمکی نہ سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں کی ،یہ میاں صاحب کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں ۔