ن لیگ کا ورکرز کنونشن کے شیڈول کا اعلان

ن لیگ کا ورکرز کنونشن کے شیڈول کا اعلان
کیپشن: Image Source: PMLN Twitter Account

لاہور: مسلم لیگ (ن) نےورکرز کنونشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق، منگل 9 جولائی کو سہ 4 بجےجہلم ،شام 6 بجے گجرات میں ورکر کنونشن ہونگے، بدھ 10جولائی کو صبح 10بجےحافظ آباد،شام 7 بجےسانگلہ ہل میں کنونشنز منعقد کیے جائے۔

 

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ جمعرات 11 جولائی کی شام ٹیکسلا میں ورکرزکونشن ہوگا،اگلے روز جمعہ12جولائی کو فیض پورانٹرچینج ضلع شیخو پورہ میں سہ پہر4 بجےورکرز کنونشن ہوگا۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ جمعہ 12 جولائی کوہی گوجرانوالہ میں شام7 بجےورکرزکنونشن ہوگا۔