تحقیقات مکمل ہونے پر 34 پائلٹس کے لائسنس معطل

تحقیقات مکمل ہونے پر 34 پائلٹس کے لائسنس معطل

اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی لائسنس پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات مکمل ہونے پر 34 پائلٹس کے لائسنس معطل کر دئیے ہیں۔ڈائریکٹر لاجسٹک نے دو خواتین سمیت پائلٹس کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی لائسنس پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات مکمل ہونے پر 34 پائلٹس کے لائسنس معطل کر دئیے ہیں،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔معطل ہونے والے پائلٹس کی فہرست میں دو خواتین پائلٹس کے نام بھی شامل ہیں۔

سول ایوی ایشن کے نوٹیفکشین کے مطابق دو بہنیں ارم مسعود اور مریم مسعود بھی مشکوک لائسنس رکھنے والوں میں شامل ہیں۔سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر لاجسٹک خالدمحمود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہمالیاقت،مساویہ محمد،سید محمود احمد،بابر درانی، عاصم عزیز،فیاض الرحمان،عابد حمزہ،فہیراکبر بخاری،محمد نوید الحسن،فرخ اعظم چوہان،سید محسن علی،کاروان اصغر،سید حیدر عباس،مہتاب طاہر نیازی،ارم مسعود، مریم مسعود،ماجد وسیم اختر، محمد احمد فاروقی،شیرافگن جوگیزئی،عامر محمود،ارتضیٰ علی،محمد کاشف،عاطف منیر،فیصل محمود اور احمد شفیق خواجہ سمیت34پائلٹس کے لائسنس معطل کردئیے گئے ہیں.