کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید 83افراد جاں بحق ، 2980 کیسز رپورٹ

کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید 83افراد جاں بحق ، 2980 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 83افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعداموات 4ہزار 922افراد ہو گئیں اور2980 کیسز رپورٹ ہونے سے2لاکھ 37ہزار 489متاثر ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے 2ہزار980نئے کیسزرپورٹ ہونے سے کل تعداد2لاکھ 37ہزار 489ہو گئی اور مزید 83افرادجان کی بازی ہار گئے،اموات 4922ہو گئیں ۔

پنجاب میں ایک ہزار929افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سندھ ایک ہزار614، خیبرپختونخوا ایک ہزار45، بلوچستان124، اسلام آباد140، آزادکشمیر40اور گلگت بلتستان میں30کورونا مریض جاں بحق ہوئے ۔سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد97 ہزار626ہوگئی جبکہ پنجاب83ہزار599، خیبرپختونخوا 28ہزار681، بلوچستان10ہزار919، اسلام آباد13ہزار650،گلگت 1 ہزار595 اور آزاد کشمیر میں 1 ہزار490افراد متاثر ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 40ہزار 965کورونامتاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91ہزار 602ہے۔

ملک میں کوروناٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525 وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔